ن لیگ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں: مرتضیٰ جاوید عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ کچھ رہنماوں کو امید تھی کہ اس دفعہ انہیں اعلیٰ عہدے ملیں گے، عہدوں کے نا ملنے پر کچھ رہنماوں نے اختلاف کیا لیکن پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئ۔
مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ایک بڑی پارٹی ہے چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں، مسلم لیگ کی حکومت میں صوبے کے 70 فیصد بقایاجات دئیے گئے ہیں۔ پی ٹی ائی کے دور حکومت میں کے پی کے بقایاجات کیوں نہیں لیے گئے۔ صوبائی حکومت کا کام ہے کہ وفاق سے پیسے لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں نگران حکومت ہے الیکشن کے بعد منتخب حکومت ائے گی تو یہ معاملات حل ہو جائیں گے۔