ماہر تعلیم حنید لاکھانی کراچی میں انتقال کر گئے

سماجی کارکن اور اقرا یونیورسٹی (آئی یو) کے بانی چانسلر حنید لاکھانی جمعرات کے روز 49 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بھی تھا۔ ان کے انتقال پرپاکستان تحریک انصاف نے گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا اور انھیں رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کا انسان قرار دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے حنید لکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔