شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ میں توہیں عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی درخواست مولوی اقبال حیدر نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور سیکرٹری خزانہ کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز۔ اسحاق ڈار، اسپیکر پرویز اشرف اور سیکرٹری خزانہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخصیات نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم کی توہین کی، الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے نہ دے کر توہین عدالت کی گئی۔