اسپیکر راجہ پرویز اشرف نےکل جمعےکو قومی اسمبلی کا اِن کیمرا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں عسکری حکام ملک کی سکیورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزرا اور مشیران کے علاوہ عسکری قیادت عسکری قیادت خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کل ان کیمرا اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران اور اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اہم اجلاس قومی اسمبلی ہال میں جمعہ کے روز طلب کیا گیا ہے، جس میں اعلی عسکری قیادت اور خفیہ اداروں کے سربراہان قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔






