ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ، سمندری، سرگودھا، بہاولپور، راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
کرک میں بارش سے گرمی کے شدت میں کمی آگئی، آزاد کشمیر اور جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت وسطی پنجاب اور شمالی و مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔