وفاقی وزیراطلاعات اور رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک ڈیفالٹ کے کنارے تم نے پہنچایا۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا، معیشت تم نے تباہ کی، مہنگائی کی وجہ تم ہو، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے تم نے پھینکا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک ڈیفالٹ کے کنارے تم نے پہنچایا، میڈیا کو زد و کوب کیا، دہشت گرد تم واپس لائے، فارن پالیسی تباہ کردی۔
عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا۔ معیشت تم نے تباہ کی، مہنگائی کی وجہ تم ہو، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے تم نے پھینکا۔ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک ڈیفالٹ کے کنارے تم نے پہنچایا،میڈیاکوزدوکوب کیا، دہشت گرد تم واپس لائے، فارن پالیسی تباہ کردی https://t.co/mUsD5iHF4C pic.twitter.com/LGBSkeqGcu
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 17, 2023
ان کا کہنا تھا کہ عمرانی ُنازی ازم’ اور Media Predator کے سیاہ دورکی یہ چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں، جب قانون یرغمال، طیبہ گل جیسے مظلوم وزیراعظم ہاؤس میں محبوس تھے، ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو انصاف نہ ملا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا بلیک میل نہیں ہوں گا، اسلام آباد سے پشاور تک اساتذہ، میڈیا اور سرکاری ملازم سب تشدد کا نشانہ بنے۔






