تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے،الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمہ داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالہ لگا دیا جانا چاہئے تا کہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 8 اکتوبر کی تاریخ پر عمل نہ کیا تو ملک میں انارکی کا خدشہ ہے۔






