وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فائرنگ سے پیشی کے لیے لایا گیا ملزم ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے جس کے پاس سے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے برآمد نائن ایم ایم پستول قبضے میں لے لی ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سکیورٹی کو معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔






