وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کوئی غلط مقدمہ نہیں بنایا، جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام کیا جاتا ہے، ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، چاہتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہوں، جب الیکشن ہوں گے تو ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔






