وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں معاشی صورتحال، کابینہ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاشی صورتحال، دوست ممالک سے مالی یقین دہانیوں اور آئی ایم ایف سے رابطوں کے معاملات پر بریفنگ کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا، سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں معاشی صورتحال، دوست ممالک سے مالی یقین دہانیوں اور آئی ایم ایف سے رابطوں کے معاملات پر بریفنگ کا بھی امکان ہے۔