آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کا مقصد دوطرفہ عسکری تعلقات کو بڑھانا ہے۔
دورے کے دوران آرمی چیف چین کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔