سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں نجم ثاقب کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

ثاقب نثار کے بیٹے کی پی ٹی آئ کے ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک۔ ایک طرف مذاق رات اور دوسری طرف آڈیو لیک?? pic.twitter.com/6uoaz6KOxx
— Nasim Siddiqui (@iNasimSiddiqui) April 29, 2023
واضح رہے کہ پنجاب کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق گورنر پنجاب خواجہ طارق رحیم کے درمیان ایک مبینہ ٹیلیفونک آڈیو کال لیک ہوئی تھی۔آڈیو میں وہ سابق گورنر کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت از خود نوٹس سے متعلق اہم مشورے دے رہے ہیں۔