سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کیخلاف درخواستیں 2 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔