ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔
سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں سوچیں جب وہ طاقت کےنشےمیں اپنی کرسیوں پر فرعونِ وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف چپ ہے مگر اللّہ تعالیٰ کی قدرت کہ اسکے خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناؤنا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک میں تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی کروڑوں روپے میں فروخت سے متعلق گفتگو سنی جا سکتی ہے۔