صدر نے قومی احتساب ترمیمی بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو دوبارہ بھیج دیا

صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کے لیے واپس بھجوا دیا۔ صدر مملکت کا کہنا ہےکہ قومی احتساب آرڈیننس1999 میں مزید ترامیم پردوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔
صدر نےکہا ہےکہ قومی احتساب آرڈیننس1999 میں پہلےکی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں، بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
صدر مملکت کا کہنا ہےکہ قومی احتساب آرڈیننس1999 میں مزید ترامیم پردوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔