حکومت چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے، چودھری سرور

شہبازشریف اورآصف زرداری،چوہدری شجاعت سےرابطہ کرکےمعذرت کریں، حکومتی عہدیداران یقینی بنائے کہ ائندہ ایساکوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ چودھری سرور
سابق گورنرپنجاب اورپاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزرچوہدری سرور نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چوہدری شجاعت حسین سے غیرمشروط معافی مانگے۔
چوہدری سرور نے کہا شہبازشریف اور آصف زرداری، چوہدری شجاعت سے رابطہ کرکے معذرت کریں،حکومتی عہدیداران یقینی بنائے کہ ائندہ ایساکوئی واقعہ رونما نہ ہو۔
چوہدری سرورنےمزید کہا ہےکہ کوئی دوست ہویادشمن ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسندنہیں کرتے،بغیروارنٹ پولیس کیسےچوہدری شجاعت کی رہائش میں داخل ہوئی اس کی انکوائری بھی ہونی چاہئے۔