اقتدار میں آتے ہی پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آتے ہی موجودہ حکومت کی جانب سے بند کی گئیں پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ایک پناہ گاہ، جہاں غریب مزدوروں کو باوقار انداز میں کھانا اور شدید سرد موسم میں فٹ پاتھ کی بجائے گرم اور آرام دہ بستر مہیّا تھے، کے دورے کے دوران میں عجز و اطمینان کے ایک بےمثال تجربے سے گزرا۔

ایک پناہ گاہ، جہاں غریب مزدوروں کو باوقار انداز میں کھانا اور شدید سرد موسم میں فٹ پاتھ کی بجائے گرم اور آرام دہ بستر مہیّا تھے، کے دورے کے دوران میں عجز و اطمینان کے ایک بےمثال تجربے سے گزرا۔ مگر صد افسوس کہ حکومت نے نہایت سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی کثیر تعداد… pic.twitter.com/6q4KM9xiNi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 30, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ افسوس کہ حکومت نے نہایت سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پناہ گاہوں کی کثیر تعداد کو بند کردیا ہے اور ہیلتھ کارڈ سکیم کو بھی ہدف بنایا ہے۔منتخب ہوتے ہی ہم ان پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے، انشاءاللہ۔