ادارہ شماریات نے ڈیجیٹل مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع کر دی

وفاقی ادارئہ شماریات نے مردم شماری کے عمل میں آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔
ادارے کی طرف سے آج جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق یہ توسیع ملک کے چھیاسٹھ اضلاع میں رہ جانے والے مکانات کی تصدیق اور کوریج کے لئے کی گئی ہے۔
ان میں پنجاب کے تینتیس، خیبرپختونخوا اور سندھ کے نو، نو، بلوچستان کے تین، گلگت بلتستان کے چار اور آزادجموں و کشمیر کے سات اضلاع شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی اس فہرست میں شامل ہے۔