جرمن سفیر کی عمران خان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی ہے۔
جرمن سفیر اور عمران خان کی ملاقات میں دوطرفہ امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس سے ملاقات میں عمران خان نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ملک پر ممکنہ معاشی و سفارتی اثرات پر بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے متحرک ہیں، ووٹ سے حکومت کا قیام جمہوریت کی اساس ہے، تحریک انصاف عوام ہی کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ماورائے دستور اقدامات سےعوام کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، نوے روز کی مدت گزرنے کے باوجود غیرقانونی نگران حکومتیں قائم ہیں۔