سو سے زائد مقدمات، عمران خان نے عدالت سے رجوع کرلیا

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر 100 سے زائد مقدمات پر عمران خان اور اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خا ، پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کیخلاف سو سے زائد مقدمات درج ہوچکے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور حراست میں رکھا گیا ، متعدد کارکن تاحال غائب ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے، اسلام آباد میں گرفتار کارکنوں اور لاپتہ کرنے کو بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے ، عمران خان کیخلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے۔
عمران خان نے درخواست میں کہا کہ عدالت کارکنان کی جبری گمشدگی اور گرفتاری سے روکے اور ایک ہی الزام کے تحت درج مقدمات کو کالعدم قرار دے۔