پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سریز کا تیسرا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو پانچ میچز کی سیریز اپنے نام کرنے کے لیے مزید ایک کامیابی درکار ہے۔
پانچ میچز کی سیریز میں اب تک گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میں 289 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کیا اور دوسرے ون ڈے میں 337 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ پر پورا کرکے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کی۔
دونوں میچز میں اوپنر فخر زمان نے سنچریاں بنائیں، سیریز کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے سہہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔






