نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحقیقات کے لیے دس رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن جاری کے مطابق کمیٹی اپنی تحقیقات اور انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد لے سکے گی کمیٹی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسلم بھوتانی کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر،برجیس طاہر،شیخ روحیل اصغر،سید حسین طارق، ناز بلوچ، خالد مگسی،وجیہہ قمر ،افضل ڈھانڈلہ شامل ہیں۔
واضح رہے کچھ روز قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو سامنےآئی تھی جس میں نجم ثاقب نے پی ٹی آئی کا انتخابی ٹکٹ دلانے کے بدلے ایک کروڑ بیس لاکھ کا تقاضا تھا۔