ڈاکٹرز کا عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث شوکت خانم اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے احتیاط نہ کی تو ٹانگ میں انفیکشن ہوسکتا ہے، ایسی صورتحال میں ٹانگ کا آپریشن کیا جائے گا۔
ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹانگ پر کم وزن ڈالنے اور چلنے پھرنے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان گزشتہ رات ٹانگ میں تکلیف کے باعث شوکت خانم اسپتال گئے تھے، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی ٹانگ کے ایکسرے اور سی ٹی سکین سمیت مختلف ٹیسٹ کئے تھے۔
ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ٹانگ میں سوجن ہے اس لئے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔