سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نظر ثانی کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا

سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا۔ بل مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بپیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔
اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کے درمیان حصار باندھ لیا۔
اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کےنعرے لگائے۔
اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے۔