پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی اسد عمر، راجا خرم نواز سمیت 180 کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگردفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ اسد عمر، راجہ خرم نواز سمیت 180 کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی تھی۔






