سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ کا حصہ ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرےگا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بینچ کا حصہ ہیں۔
وفاقی حکومت نے کیس کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنےکی باقاعدہ درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت میں تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے اٹارنی جنرل سے پارلیمنٹ کی کارروائی اور قائمہ کمیٹیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔