اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دیں گے: محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےکہا ہےکہ وہ پنجاب میں کسی کو بھی اپنے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تضحیک یا دھمکیاں دینےکی اجازت نہیں دیں گے۔
ایک بیان میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ذمہ دار پاکستانی شہریوں کی حیثیت سے ایسے عناصرکی شدید مذمت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، یہ عناصر دراصل پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

We will not allow anyone to humiliate or threaten our institutions and Intelligence agencies in Punjab. It is our foremost responsibility as responsible Pakistani citizens to condemn these elements who are actually benefiting enemies of Pakistan.I assure that Law will take…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 7, 2023
انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ قانون اپنا راستہ خود اختیار کرےگا اور شرپسندوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا پڑےگا۔