پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کے قوانین چل رہے ہیں، قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آرہی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین ورکرز پر تشدد اور بے حرمتی کا انسانی حقوق کے عالمی ادارے نوٹس لیں۔
اس موقع پر علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد گھروں میں گھس کر پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کررہے ہیں، کم عمر نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حربے عوام کو باہر نکلنے سے نہیں روک سکتے۔






