پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر گرفتاری دینے اور جیل میں جانے کیلئے تیار ہیں، عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، پولیس کو بلانے کی ضرورت نہیں، کسی کے پاس وارنٹ ہے تو لائے، گرفتاری دے دوں گا۔
زمان پارک لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، سی ٹی ڈی اور وکلا کے بھیس میں کچھ لوگ وہاں موجود تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ میں عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، پولیس کو بلانے کی ضرورت نہیں، کسی کے پاس وارنٹ ہے تو لائے، گرفتاری دے دوں گا، مجھ پر کوئی کیس نہیں ہے، پھر بھی گرفتاری دینے اور جیل میں جانے کیلئے تیار ہوں۔
واضح رہے عمران خان آج دومقدمات میں ضمانت کی درخواست کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے۔ عمران خان زمان پارک سے روانہ چکے ہیں۔






