سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں موجودہیں،عمران خان کو گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا ،عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔ مزید یہ کہ عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پرہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےسماعت کی، سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس محمدعلی مظہر اورجسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔






