بجٹ اسٹریٹیجی پیپرکابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانےکا امکان

بجٹ اسٹریٹیجی پیپرکابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانےکا امکان ہے، بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 3 سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 1.7 ٹریلین روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے،رواں سال دفاعی بجٹ 1.56 ٹریلین روپے مختص کیا گیا تھا آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد تجویز کیا جارہا ہے۔
تفضیلات کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران مجموعی خسارہ آئندہ مالی سال میں 5.1 فیصد رہےگا، بجٹ خسارے کا مجموعی پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.3 فیصدکا تخمینہ ظاہرکیا گیا ہے،