وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ کبھی اپنی سیاسی مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا،سیاست میں بہت سی حدود کراس ہوئی ہیں، نواز شریف کو سازش کے تحت سیاست سے نکالا گیا ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ نہیں ہے۔
خواجہ آصف سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی ہوئی، خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ نہیں ہے، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں، جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا،جن خاندانوں کا تقدس مجروح ہوا ان سے معافی مانگتا ہوں،گزشتہ چند دنوں میں ملک کے حالات کو بگاڑا گیا،خواجہ آصف عدالت نے لاڈلے کو ہر قسم کا ریلیف دیا۔






