پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
محمود مولوی نے موقف پیش کیا ہے کہ اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کاحامی نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے رکن قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ان کا شکر گزار ہوں قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے، رکنیت سےجلداستعفیٰ دے دوں گا۔
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے ہی اداروں سے لڑنا پڑے گا۔






