وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے اہم ممالک کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتہ سے اہم ممالک کا دورہ کریں گے جس میں وہ شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے۔ وزیراعظم ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم 16 ستمبر کی شام کو وطن واپس لوٹیں گے، ان کا 18 ستمبر کو لندن جانے کا امکان ہے۔ شہباز شریف کی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔
وزیراعظم لندن سے 19 ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے۔ وہ دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ان کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا۔ وزیراعظم 23 ستمبر کی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔