منظم منصوبہ بندی کے تحت المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء مسلح افواج اور عوام کے لیے حوصلہ اور فخر کا باعث ہیں،منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست اورمسلح افواج تمام شہداءاوراہل خانہ کوہمیشہ مقدم رکھتےہیں اورشہداءکی عظیم قربانیوں کوانتہائی عزت،وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کادورہ کیا،جہاں انہوں نےیادگار شہداء کا دورہ کیا ،اورپھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنر ل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست اورمسلح افواج تمام شہداءاوراہل خانہ کوہمیشہ مقدم رکھتےہیں اورشہداءکی عظیم قربانیوں کوانتہائی عزت،وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ شہداءہمارےماتھےکاجھومرہیں،اور ان کا احترام عوام کےدلوں میں ہمیشہ مقام رہےگا،منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔