بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان(مائی نیوز)بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ علاقے میں کوئلےکی کانوں سےبھتہ خوری کی شکایت کوروکنےکےلیےحال ہی میں قائم کی گئی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔ آئی ایس آر کے مطابق قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں