یتیم بچےکوزمان پارک سےگرفتارکرکےدہشت گرد قراردے دیا

لاہور(مائی نیوز)پنجاب حکومت نے یتیم بچے کو پی ٹی آئی کا دہشتگرد قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران گھر کا واحد کفیل معصوم لڑکا کام پر جاتے ہوئے زمان پارک کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی روپورٹ کے مطابق نبیل یتیم بچہ ہے اور دو بہنوں اور والدہ کا واحد سہارا ہے۔ نبیم کوٹلی پیر عبدالرحمن کا رہائشی ہے اور اوریگا سنٹر میں کپڑے کی دوکان میں ملازمت کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بچہ کبھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں نہیں گیا، میرا بیٹا ڈر کر پولیس سے بھاگا تھا، پولیس نے اسے دہشت گرد بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں