عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے رکاوٹیں ختم،نفری تعینات

لاہور(مائی نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے گرد رکاوٹیں ختم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ذرائع کےمطابق زمان پارک میں تجاوزات کےخلاف آپریشن آخری مرحلےمیں داخل ہوچکا ہےاور وہاں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے زمان پارک کے گرد رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا کام مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد زمان پارک آنے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ زمان پارک کے باہر کینال روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔ عمران خان اپنے مقدمات،رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی کےحوالے سے اپنے قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں