پی آئی اے کا لاہور سے سکردو کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی آئی اے 3جون سے لاہور سے سکردو پروازیں شروع کرے گی، سکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پروازیں بروز بدھ اور ہفتہ اسکردو جائیں گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گلگت اور چترال کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔