ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج قائم تاہم محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں آج سے مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مغربی ہوائیں وقفے وقفے سے اثر انداز ہوں گی، آج رات سے 26 مئی تک لاہور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی میں آندھی، بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ننکانہ، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔
23سے 25 مئی کے دوران پنجاب میں آندھی سے فصلوں اور کمزورعمارات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کسان موسمیاتی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔
بارش کے باعث جاری گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔






