شہداءِ پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو “یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان” منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد جہاں ایک طرف شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے وہاں قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ شہداء، اُنکی فیملیز اور یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان میں ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائیگا تاکہ شہداءِ پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
اس روز ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہدا پر سلامی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ جی ایچ کیو، ائیر اور نیول ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جب کہ صوبائی دارالخلافہ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پربھی تقریبات ہوں گی۔






