عمران خان نے آڈیوجوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا. جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامزد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے کسی جج کیخلاف تحقیقات یا کاروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔ عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔