شاہ محمود قریشی کو آج شام اڈیالہ جیل سے رہا کیا جائے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنیکا حکم دیدیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے بیان حلفی جمع کروا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی۔ شاہ محمود قریشی کے وکلاء کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد انکو آج…
اسلام ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کو آج شام 6:00 بجے اڈیالہ جیل سے رہا کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رہائی کے فوری بعد شاہ محمود قریشی ممکنہ طور پر میڈیا سے بات چیت کریں گے۔