سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا فیصلہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی دیرینہ رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کرکے باضابطہ اس کا اعلان کریں گی۔
اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔
اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔
جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی اپنی نالائقی تھی کہ دوستوں کو مطمئن نہیں رکھ سکے۔






