اوکاڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں رینالہ خورد کے علاقے اسلام پورہ میں ایک مکان کے کمرے کی خستہ حال چھت گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، امدادی کارکنوں نے ملبے سے لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ ذوالفقار، 50 سالہ شکیل احمد اور 25 سالہ اشرف شامل ہیں۔