علی زیدی کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

علی زیدی نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا جو مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا، فیصلہ کیا ہےکہ سیاست چھوڑ دوں گا، جب سیاست چھوڑ دوں گا تو پی ٹی آئی میں بھی جو عہدہ ہے ، ایم این اے سمیت سب سے استعفیٰ دیتا ہوں، پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
ہمیشہ پاکستان کےلئے خدمت کروں گا، باہر سے انوسٹمنٹ لائوں گا، علی زیدی نے تحریک انصاف کے عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔۔!! pic.twitter.com/7oV5UpnfDT
— Khurram Iqbal (@khurram143) May 27, 2023