چیئرمین آئی سی سی پاکستان پہنچ گئے

چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلےلاہور پہنچ گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئرعہدیداروں نے ائرپورٹ پرگریگ بارکلے کا استقبال کیا۔ چئیرمین آئی سی سی دبئی سے لاہورپہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیئر مین گریک مار کلے آج چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کریں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگز یکٹیو جیف ایلر ڈانس بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا.  2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے آئی سی سی کے 2 اعلیٰ ترین افسران ایک ساتھ پاکستان آئے ہیں۔