خیبرپختونخوا اسمبلی میں بل منظور، تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

 صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔
زرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے صوبے کے 38 ہزار ایڈہاک اساتذہ مستقل ہوں گے اور مستقل ہونے والے اساتذہ میں گریڈ 12 سے لے کر گریڈ 16 تک کے اساتذہ شامل ہیں۔
زرائع  کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے واضح کیا کہ بل کی منظوری کے بعد ضم اضلاع کے بھی 2017 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ مستقل ہوں گے۔