سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کے بیٹے نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں سابق چیف جسٹس کے بیٹے نے مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ آڈیو لیکس پٹیشنر کی پرائیویسی میں مداخلت اور غیر قانونی سرویلنس کا نتیجہ ہے۔ عدالت قرار دے کہ پرائیویٹ پرسنز کی نجی گفتگو کی ریکارڈنگ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی غیر قانونی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کے بغیر سیکرٹری کمیٹی کی جانب سے ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس بھی درست نہیں، قانون کےمطابق آڈیو لیک کو کسی ٹرائل یا تفتیش میں صرف اس ٖصورت شامل کیا جا سکتا ہے جب یہ معلوم ہو کہ آڈیو کس نے ریکارڈ کی اور کس مقصد کے لیے ریکارڈ کی گئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، ۔پٹیشن پر فیصلے تک کمیٹی کی کارروائی معطل اور پٹیشنر کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے ہیں کہ آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور ایک رٹ میں دو مختلف نوعیت کی استدعا نہیں کی جا سکتیں۔ ایک طرف اسپیشل کمیٹی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا تو ساتھ ہی آڈیو لیک غیر قانونی قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ۔ جسٹس بابر ستار رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015