امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بڑی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ فوزیہ صدیقی نے فورٹ ورتھ جیل میں عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی ٹویٹ کے مطابق فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر عافیہ کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنےاور ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں تھی۔  ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے سفید سکارف اور خاکی جیل ڈریس پہن رکھا تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ سے جمعرات کو دوبارہ ملاقات طے ہے۔  کل ڈاکٹرعافیہ سےمیری ڈاکٹرفوزیہ اورکلائیو اسٹافورڈاسمتھ سمیت جیل میں ملاقات ہوگی۔لیکن آج ڈاکٹرفوزیہ کی ملاقات کاافسوسناک احوال سن لیجیے۔اگر چہ صورتحال تشویشناک ہے لیکن ملاقاتوں کابات چیت کاراستہ کھل گیا۔اب ضرورت اس بات کی ہےکہ عوام آوازاٹھائیں اورحکمرانوں کومجبورکرےکہ وہ فوری… — Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) May 30, 2023